گیانا ۔ /14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گر وپ B کے تیسرے میاچ میں جس کا مقابلہ آئرلینڈ کے ساتھ جمعرات کو ہوگا ہندوستان ایک پسندیدہ ٹیم بن گئی ہے جو سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے پرجوش دکھائی دیتی ہے ۔ ہندوستان اپنے پہلے دو میاچس بشمول اپنی روایتی حریف پاکستان کے خلاف جیت چکی ہیں ۔ ہندوستان کا آئرلینڈ کے ساتھ ہونے والا مقابلہ جو پرویڈنس گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا ۔ اس گراؤنڈ پر ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور نے اپنے تیز ترین سورن کے ساتھ نیوزی لینڈ کو شکست دے چکی ہے ۔ آئرلینڈ پہلے سے ہی اپنے دونوں میاچس آسٹریلیا اور پاکستان کے ساتھ ہارچکی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم ایک پسندیدہ ٹیم بن گئی ہے لیکن کپتان ہرمن پریت نے کہا کہ وہ اس اہم مقابلہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو نظر انداز نہیں کرسکتی ۔ آئرلینڈ ٹیم روایتی طور پر ایک جارحانہ ٹیم تصور کی جاتی ہے اس کے ساتھ ہندوستان کا مقابلہ سخت ہوسکتا ہے ۔ پاکستان کے خلاف کور نے ابتدائی جیت میں اہم رول ادا کیا تو دوسری طرف میتھالی راج نے پاکستان کے ساتھ جیت میں اہم رول نبھایا ۔ ہندوستانی کھلاڑی جمیما راڈرگز نے ٹی 20 کے اپنے ابتدائی میاچ میں پچاس رنوں سے اپنی شروعات کی تھی ۔ وہیں سمرتی مندھنا اور ویدا کرشنا مور تی دونوں کھلاڑی آئرلینڈ کے خلاف نصف سنچری بنانے کی توقع ر کھتے ہیں ۔ گیند بازی میں ابھی تک ڈیلان ہیم لتا اور لیگ اسپنر پونم یادو نے جملہ دس وکٹس حاصل کئے ہیں ۔ ہندوستانی ٹیم ہرمن پریت کور (کپتان) ، سمرتی مندھنا ، میتھالی راج ، جیمیما راڈرگ ، ویدا کرشنا مو رتی ، ڈپٹی شرما ، تانیا بھاٹیا ، پونم یادو ، رادھا یادو ، انوجاپٹیل ، ایکتا بشت ، دیالن ہیم لتا ، مالسی جوشی ، پوجا وستراکر اور اروندھتی ریڈی پر مشتمل ہے ۔ جبکہ آئرلینڈ ٹیم میں لارا ڈیلانی (کپتان) ، کیم گارتھ ، سیلیا جوائس ، ایزویل جوائس ، سٹونا کواناگ ، امی کینی لی ، گالی لیوس ، لارا ماریٹیز ، سیارہ میٹکاف ، لوسی اوریلی ، سیلسٹی راک ، فیمیز رچرڈسن ، کلیرشیلنگٹن ، زیبیکا اسٹوکل اور ماری والڈرن پر مشتمل ہے ۔