ویملواڑہ ۔ 12نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پچھلے تین دنوں سے ورنگل ضلع کی سوکنڈہ میں منعقد کئے گئے جونیئر مقابلے سطح کے جوڈو کھیلوں میں ویملواڑہ ‘ تپاپور علاقہ کی طالبہ منیدیپا نے گولڈ میڈل حاصل کر کے اپنا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ نیشنل جوڈو کے کھیلوں میں سلکٹ ہوئی ہے ۔ ان کھیلوں کے ذمہ داران نے یہ بات بتائی ۔ اسی دوران گیسوکنڈہ ہائی اسکول کے صدر مدرسہ منیرا بیگم نے بتایا کہ انڈر 17 کے جوڈو مقابلوں میں منی دیپا نے شرکت کر کے کامیابی حاصل کی ہے اور جیت حاصل کرنے والی دیپا کو گولڈ میڈل دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ آنے والے ڈسمبر کی 7تاریخ سے 11تاریخ تک میگھالیہ ریاست میں ہونے والے مرکزی سطح کے مقابلے میں دیپا بھی حصہ لے گی ۔ اس اجلاس میں کیلاش یادو و دیگر کھیلوں کے کھلاڑی اور اساتذہ نے شرکت کی ۔ اس موقع پر گولڈ میڈل حاصل کرنے والی دیپا نے بتایا کہ میرے ماں باپ اور اساتذہ اور میرے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی سے میں نے یہ گولڈ میڈل حاصل کیا ہے ۔