ویملواڑہ میں 200 لیٹر سے زائد ملاوٹی تیل ضبط

ویملواڑہ /3 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ویملواڑہ پچھلے کئی مہینوں سے ملاوٹی تیل سے متعلق عوام نے جب جب شکایت کی اور پولیس نے دھاوے مارے تو ملاوٹی تیل دستیاب ہوا ۔ لیکن ملاوٹی تیل کا کاروبار بند نہیں ہو رہا ہے ۔ ویملواڑہ گاندھی نگر کے علاقہ میں پولیس والوں نے دھاوے مارے تو پولیس کی SRR وشنو اوئل کے مل میں ایس آئی چٹی بابو نے کارروائی کی تو 11 ٹن 200 لیٹر سے زائد ملاوٹی تیل ملا ۔ اس کو پولیس نے ضبط کرلیا ۔ مل کے مالک ڈی رمیش ڈی سرینواس کو حراست میں لے لیا اور تیل فروخت کرنے والوں کو میڈیا کے روبرو پیش کیا ۔ ایس آئی چٹی بابو نے کہا کہ اگر ویملواڑہ میں کئی دنوں سے ملاوٹی اجناس کی شکایت وصول ہو رہی تھی جس پر یہ کارروائی کی گئی اور انتباہ دیا کہ اگر کوئی بھی اس طرح کے کاروبار میں شامل ہوتو اس پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔