ویملواڑہ میں گٹکھے کی دکانوں پر پولیس کے دھاوے

ویملواڑہ۔ 26 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت کی جانب سے گٹکھوں کی فروخت پر امتناع کے باوجود گٹکھے کی فروخت کے خلاف ویملواڑہ میں پولیس کے دھاوے کئے جارہے ہیں۔ ویملواڑہ ٹاؤن کے سرکل انسپکٹر ٹی رمیش بابو کی قیادت میں سرکاری مارکٹ مین سڑک اور ہول سیل دکانات پر تلاشی لینے کے دوران چند دکانات میں موجود گٹکھوں کو پولیس نے ضبط کرلیا اور دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ ویملواڑہ میں گٹکھوں کی دکانات پر پولیس کے دھاوے کی اطلاع پر دوسرے دکان دار اپنی دکانات کو بند کرکے تالا ڈال کر فرار ہوگئے۔ اسی دوران ٹاؤن کے سرکل انسپکٹر ٹی رمیش بابو نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گٹکھوں کو فروخت کرنے پر پولیس کو فوری اطلاع دیں۔