ویملواڑہ ۔ 27 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنہرے تلنگانہ کی خاطر دیہاتوں میں گراما جوتی پروگرام کو روبعمل لایا گیا ہے ۔ ریاست کے فوڈ سیکوریٹی وزیر اٹیلا راجندر نے یہ بات کہی ۔ ویملواڑہ حلقہ اسمبلی کے چندواتی منڈل جوگا پور دیہات میں گراما جوتی پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر ریاست کے وزیر فوڈ سیکوریٹی اٹیلا راجندر نے شرکت کی ۔ ان کے ساتھ ویملواڑہ رکن اسمبلی رمیش بابو بھی موجود تھے ۔ اس پروگرام کے دوران اٹیلا راجندر نے کہا کہ دیہاتوں کی ترقی کیلئے چیف منسٹر نے اہم طور پر گراما جوتی پروگرام منعقد روبعمل لایا تھا ۔ اس گراما جوتی پروگرام کے دوران تمام دیہاتوں کے مسائل حل ہونگے ۔ آندھرا کے حکومت میں تلنگانہ کو کافی نقصان پہونچا ہے لیکن اب اسی نئے تلنگانہ کو سنہرا تلنگانہ بنانا ہی کے سی آر کا نصب العین ہے بعدازیں رکن اسمبلی سی ایچ رمیش بابو نے گراما جوتی کے اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہر دیہاتوں کے گرام پنچایتوں میں گراما جوتی اجلاس منعقد کرتے ہوئیہ اپنے اپنے مسائل کو حل کر لینا چاہئے ۔ تلنگانہ کے قیام کے بعد اب تک غریب عوام کیلئے وظیفہ ، معذوروں کو بھی وظیفہ اور فوڈ سیکوریٹی کارڈس بھی غریب عوام کو فراہم کررہے ہیں ۔ اس گراما جوتی کے اجلاس میں آر ڈی او بھکتا نائیک ، چندراتی منڈل کے MPP سرینواس ، ZPTC گنگادھر اور ویملواڑہ منڈل کے MPP وینکٹیش ، جی سری کانت اور چندورتی منڈل کے تمام دیہاتوں کے سرپنچ اور MPTC مقامی عوام نے بھی شرکت کی ۔