ویملواڑہ ۔ 25 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ویملواڑہ منڈل پریشد کے دفتر میں MPTC کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی ہے اس میٹنگ میں مہمان خصوصی کے طو رپر ایم پی پی وینکٹیش ، زیڈ پی ٹی سی ، G سرینواس ، ایم گیتا اور تحصیلدار رمیش نے شرکت کی ۔ اس دوران چند منڈلوں کے MPTC نے بات چیت کے دوران بتایا کہ دیہاتوں میں کھیتی باڑی کیلئے 7 گھنٹے بجلی دینے کی اجازت رہنے پر بھی صرف 5 گھنٹے ہی بجلی دی جارہی ہے ۔ منڈل کے تمام دیہاتوں میں صاف صفائی کیلئے گرام پنچایتوں کے سکریٹریز کو آرڈر دینا چاہئے ۔ ان لوگوں نے یہ مطالبہ کیا اس کے علاوہ سڑک اور پینے کے پانی و دیگر مسائل کی یکسوئی کا ان لوگوں نے مطالبہ کیا ۔ زیڈ پی ٹی سی جی سری کانت ، وینکٹیش نے کہا کہ چند دنوں میں ہی تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے کوشش کرینگے ۔ انتخابات کے بعد پہلی مرتبہ میٹنگ میں تمام MPTC نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی ۔ اس اجلاس میں منڈل کے تمام MPTC کے AE رمیش دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔