ویملواڑہ /25 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ویملواڑہ سرکاری جونئیر کالج گراؤنڈ پر منعقد کئے گئے راجیو گاندھی کھیل ابھیان مقابلوں میں کبڈی مقابلوں میں نوکلا مسرس دیہات کی کبڈی ٹیم نے اول مقام حاصل کیا ۔ ویملواڑہ ایم پی پی وینکٹیش گوڑ نے اول آنے والی کبڈی ٹیم ، دوسرا انعام حاصل کرنے والی چکاپلی ٹیم اور تیسرا انعام حاصل کرنے والی انپورام کبڈی ٹیم کو مومنٹو پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیہاتوں میں جیت حاصل کرنے والی ٹیموں کو ضلع سطح کے کھیلوں میں چنا جانا چاہئے ۔ اس موقع پر ایم پی ڈی او سمی ریڈی ، ایم ای او ستیہ پرکاش ، سرپنچ نوکلا شری وینکٹیش پی ٹی اساتذہ طلبہ و طالبات موجود تھے ۔