ویملواڑہ میں تلگودیشم پارٹی کے یوم تاسیس پروگرام کا انعقاد

ویملواڑہ ۔30مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویملواڑہ میں تلگودیشم پارٹی کے منڈل صدر راما سوامی گوڑ ‘ ٹاؤن صدر امیندر گوڑ کی قیادت میں تلگودیشم پارٹی کے یوم تاسیس پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ ویملواڑہ ٹاؤن کے آُس میں ‘ اس کے علاوہ کونائے پلی دیہات میں انپورم دیگر دیہاتوں میں پارٹی کا جھنڈا لہرایا گیا ۔ بعدازاں کیک کاٹ کر ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں منائی گئی ۔ اس دوران کونائے پلی دیہات میں ٹی ڈی پی پارٹی کے منڈل صدر راما سوامی گوڑ‘ سینئر قائدین سدرشن دیاکر‘ پی رام بابو و دیگر کارکنوں کی قیادت میں تلگودیشم پارٹی کا جھنڈا لہرایا گیا ۔اس دوران منڈل کے صدر راما سوامی گوڑ نے بات چیت کے دوران بتایا کہ غریب طبقہ کے عوام کیلئے اُس دور میں آنجہانی این ٹی راما راؤ نے پارٹی قائم کی تھی ۔ جب سے ٹی ڈی پی ایس سی ‘ ایس ٹی ‘ بی سی اور میناریٹی کیلئے بہترین کام انجام دیتی آرہی ہے اور آنے والے 2019ء کے اسمبلی انتخابات میں تلنگانہ میں ٹی ڈی پی پارٹی حکومت میں آئے گی ۔ ویملواڑہ منڈل کے چند دیہاتوں میں بھی ٹی ڈی پی پارٹی کا جھنڈا لہرایا گیا ۔