ویملواڑہ میں اردو میڈیم طلبہ میں نوٹ بکس کی تقسیم

ویملواڑہ ۔ 26 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل پریشد پرائمری اسکول اردو میڈیم ویملواڑہ میں نوٹ بکس اور یونیفارم کی تقسیم عمل میں آئی ۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر اردو میڈیم اسکول کے سابقہ چیرمین جناب محمد حاجی ، نمائندہ سیاست سید رسول اور پرائمری ہائی اسکول کے ہیڈماسٹر خدیجہ یاسمین زیڈ پی ہائی اسکول کے ہیڈماسٹر اور اساتذہ ایم اے قیوم ، رفعیہ سلطانہ ، سمرین نے شرکت کی ۔ بعدازاں اسکول کے گراونڈ میں پہلی جماعت سے لیکر پنجم جماعت تک تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں اسکول یونیفارم تقسیم کئے گئے اور سابقہ صدر ایم اے حاجی نے اپنی جانب سے ان طلباء و طالبات کو تقریباً ایک سال تک استعمال ہونے والے نوٹ بکس تقسیم کئے اسی دوران اسکول کے ہیڈماسٹرس اور ایم اے حاجی نے مخاطب کرتے ہوئے ہر طلباء و طالبات اپنے یونیفارم کے ساتھ اسکول کو آنے کی اپیل کی ۔ طلباء نے ایم اے حاجی صاحب کا شکریہ ادا کیا ۔ جناب نارائن ریڈی ہائی اسکول کے ہیڈماسٹر نے طلباء و طالبات کو اردو میڈیم کی اہمیت اور اردو میڈیم میں داخلہ لینے کیلئے کہا ۔ محترمہ خدیجہ یاسمین نے طلباء کو نصیحت کی اور اردو میڈیم کی اہمیت کے تعلق سے بتایا اور شکریہ ادا کیا ۔