ویمبلے اسٹیڈیم کی فروخت ، برطانوی عوام برہم

لندن۔28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) تاریخی ویمبلے اسٹیڈیم کی فروخت کی خبریں سامنے آنے پر برطانوی شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ شائقین نے کہا ہے کہ ویمبلے اسٹیڈیم کو برطانیہ کے لئے تاریخی حیثیت حاصل ہے جہاں 1920 سے میچز کھیلے جارہے ہیں، اسے کس طرح امریکی تاجر کے حوالے کیا جاسکتا ہے۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے فٹبال اسوسی ایشن سے کہا ہے کہ کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے شائقین کو اعتماد میں لیا جائے۔ اسٹیڈیم سے شائقین کی دلی وابستگی ہے۔ یقین ہے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے شائقین کے جذبات کا بھی خیال رکھا جائیگا۔ خیال رہے کہ پاکستانی نژادامریکی تاجر شاہدخان نے اسٹیڈیم600 ملین پائونڈ میں خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔