ویلیج ریونیو آفیسر رشوت کے الزام میں گرفتار

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : ڈائرکٹر جنرل اے سی بی ، اے پی حیدرآباد کے بموجب 5 اگست کو تقریبا صبح 11 بجکر 30 منٹ پر محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے سری پی نرسا نائیڈو ، وی آر او ، کویم پنچایت ، ایچرلہ منڈل ، سریکاکلم ضلع کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جب وہ شکایت کنندہ سے پٹہ پاس بک کی اجرائی کے عمل کے لیے 5000 روپئے بطور رشوت طلب و قبول کررہے تھے ۔ رقم بازیاب کرلی گئی ۔ کیمیکل جانچ کا مثبت نتیجہ نکلا ۔ گرفتار شدہ راشی عہدیدار کو معزز اے سی بی عدالت ، وشاکھا پٹنم کے اجلاس پر پیش کیا گیا ۔ تحقیقات جاری ہیں ۔۔
شمس آباد سے ایک شخص لاپتہ
شمس آباد ۔ 5 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے علاقہ مدھورا نگر سے ایک شخص لاپتہ ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب سرینواس 38 سالہ پیشہ الیکٹریشن ساکن مدھورا نگر 10 جولائی کو گھر سے روانہ ہوا اور واپس نہیں آیا ۔ رشتہ داروں اور دیگر مقامات پر تلاش کرنے کے بعد بھی اس کا کوئی پتہ نہیں چلا جس کے بعد اس کی بیوی لکشمی نے شمس آباد آر جی آئی پولیس میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کردی اور اگر کسی بھی شخص کو اس کا پتہ چلے تو فون نمبرات 9490617305 ۔ 8331013230 پر اطلاع کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔۔