نظام آباد:2؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسمبلی انتخابات کے اعلامیہ کی اجرائی کے ساتھ ہی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ آج ضلع نظام آبادمیں پہلے روز 2 پرچہ نامزدگیاں داخل ہوئیں۔ نظام آباد (اربن ) حلقہ سے ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے امیدوار کی حیثیت سے سابق کارپوریٹر محمد عبدالمقیت نے آج پرچہ نامزدگی داخل کی جبکہ بانسواڑہ اسمبلی حلقہ سے تلگودیشم امیدوار کی حیثیت سے بدیا نائیک کے نامزدگی داخل کی ہے ۔ ضلع سے 2 اسمبلی حلقوں میں نامزدگیوں کا سلسلہ کا آغاز ہوچکا ہے ۔ نظام آباد(اربن ) حلقہ سے مسٹر ایم اے مقیت ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی داخل کرنے کے بعد سیاست نیوز کو بتایا کہ شہر نظام آباد میں کئی جماعتیں مسلم ووٹوں کو حاصل کرنے کیلئے سامنے آرہے ہیں لیکن ویلفیر پارٹی آف انڈیا مسلمانوں کی رہنمائی اور بنیادی مسائل کے حل کیلئے اور حقوق کی ادائیگی کیلئے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے اور یہ مسلمانوں سے خواہش کی کہ اپنے ووٹوں کا استعمال ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے حق میں رکھتے ہوئے ویلفیر پارٹی کو کامیاب بنانے کی خواہش کی ۔
کوہیر میں ٹی آر ایس کا جلسہ عام
کوہیر۔/2اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب منیر الدین کوہیر منڈل صدر ٹی آر ایس کی اطلاع کے بموجب بروز جمعرات شام 7بجے کوہیر مستقر میں واقع قدیم بس اسٹانڈ پر ایک انتخابی جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے جس میں مسٹر ہریش راؤ سابق رکن ا سمبلی سدی پیٹ، محمد محمود علی ایم ایل سی، سید منیر الدین اسٹیٹ جنرل سکریٹری ٹی آر ایس، پی سدھاکر ریڈی، گاؤنی شیو کمار انچارج حلقہ اسمبلی ظہیرآباد، محمد یعقوب علی ٹی آر ایس ٹاؤن صدر شرکت کریں گے۔