ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے امیدواروںکو کامیاب بنانے کی اپیل

کریم نگر۔/29مارچ، ( ذریعہ فیکس ) جناب محمد خیر الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند کریم نگر نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ بلدیہ کے منعقد شدنی انتخابات میں 14وارڈس میں ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے امیدوار میدان میں ہیں جن کا امتیازی نشان ’’ آٹو رکشہ ‘‘ ہے۔ جماعت اسلامی ہند کریم نگر نے تائید کا فیصلہ کیا ہے۔ مستقر کریم نگر وارڈز کے ووٹرس سے اپیل ہے کہ 30 مارچ کو اولین وقت میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں اور ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔