محبوب نگر ۔ 28مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حالیہ میونسپل الیکشن میں وارڈ نمبر 16اور 14 کیلئے ویلفیر پارٹی آف انڈیا کی تائید میں جماعت اسلامی ہند محبوب نگر نے فیصلہ کیاہے ۔ ویلفیر پارٹی آف اانڈیا ایک حق پرست پارٹی ہے جس کے اقتدار میں آنے سے عوامی مسائل اور دشواریوں کا ازالہ ہوسکتا ہے ۔ خدمت خلق کا عظیم فریضہ انجام پاسکتا ہے ۔ مستقر محبوب نگر کے وارڈ نمبر 16کیلئے محمد عبدالساجد اور واڈ نمبر 14 سے محمد طاہر ویلفیر پارٹی آف انڈیا سے امیدوار ہیں ‘ جن کا انتخابی نشان گلاس ہے ۔ ان متعلقہ وارڈس کی عوام الناس سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ ضائع ہونے سے بچاتے ہوئے گلاس کے نشان کو ووٹ دیں اور ویلفیر پارٹی کو کامیاب بنائیں ۔ ان خیالات کا اظہار جناب عبدالجبار امیر مقامی محبوب نگر نے کیا ۔ اس اجلاس میں جناب عبدالحکیم ‘ جناب محمد حبیب ‘ محمدمتین و دیگر حضرات شریک تھے ۔