ویلدنڈہ میں طلائی زیورات کا سرقہ

ویلدنڈہ /28 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ویلدنڈہ کے موضع پراولی میں ایک مکان میں سرقہ کی واردات پیش آئی ۔ چند نامعلوم افراد نے گھر میں گھسکر 4 تولہ سونا ، سرقہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق مکان مالک نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ ان کے مکان سے 4 تولہ سونا سرقہ ہوا ہے ۔ ایس آئی جان کی رام ریڈی نے شکایت کو درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور سرقہ کرنے والے افراد کو حراست میں لے لیا ۔ جان کی رام ریڈی کے مطابق سرقہ کرنے والے ماڈگول کے رہنے والے لکشمایا ، یادیا ، گنیش ، سرقہ میں ملوث تھے ۔ جانکی رام ریڈی نے جانچ کرنے کے بعد مالک مکان کا سونا ان کے ح والہ کیا۔ اس پر مکان مالک ماسما نے ایس آئی جانکی رام ریڈی کا شکریہ ادا کیا ۔