ویشنوی ویمنس انڈیا اوپن خطاب کے قریب

نئی دہلی ۔6ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ناقص شروعات کے باوجود ہندوستانی گولف کھلاڑی ویشنوی سنہا نے خطاب کے قریب پہنچنے والی کھلاڑی جی نوسیرا کے خلاف موجود اپنے فرق کو مزید کم کردیا ہے ۔ نوسیرا 136نشانات کے ذریعہ سرفہرست ہے جب کہ ویشنوی نمبر ایک کھلاڑی سے صرف دو اسٹروکس پیچھے ہیں ۔ علاوہ ازیں دفاعی چمپئن تھائی لینڈ کی تھڈاپا سواناپورا ویشنوی سے مزید تین نشانات پیچھے ہیں ۔ خطاب کی دوڑ میں موجود کھلاڑیوں میں ہندوستانی معروف گولف کھلاڑیشرمیلا نکولیڈ اور گرسمار بدوال کے مظاہرے بھی اطمینان بخش نہیں ہے ۔حالانکہ حالیہ عرصہ میں شرمیلا نے خطابات حاصل کئے ہیں ۔