کولکتہ ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی لیگ فٹبال ٹورنمنٹ کے کل ہفتہ کا ویویکانندا یوا بھارتی کریرانگن اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کمزور ٹیم ڈیمپو اسپورٹنگ کلب سے مقابلہ ہوگا، جس میں ویسٹ بنگال کو اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھنے میں مدد ہوسکتی ہے۔ رینٹی مارٹنس کے ریکارڈ 200 ویں گول کے ساتھ سلگاؤکر فٹبال کلب کے مقابلہ تازہ ترین فتح کے ساتھ چوتھے مقام کی حاصل ویسٹ بنگال کو اپنی کٹر حریف موہن بگان کے مقابلہ پانچ پوائنٹس کے فرق کا سامنا ہے۔ موہن بگان فی الحال سب سے زیادہ پوائنٹس کی حامل ٹیم ہے۔ نائجیریا کے سرکردہ کھلاڑی جو مختلف کھیلوں میں تاحال 15 گول بنا چکے ہیں، ڈوڈواو ماگبینی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ گول بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے جبکہ ڈیمپو کی ٹیم میں اس کے چار اہم کھلاڑی مختلف وجوہات کے سبب کل کے کھیل میں شامل نہیں رہیں گے۔
پاکستانی ہاکی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز
لاہور۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک روزہ ٹرائلز لاہور میں ہونگے جس میں پاکستان کی 18رکنی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ راشد اور رضوان نے کیمپ میں شرکت نہیں کی جس کی وجہ سے وہ ٹرائلز میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔