ویسٹ انڈیز کے خلاف باؤنسر آسٹریلیا کا ہتھیار

لندن۔3 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ کے پہلے میچ میں جس جال میں پھنسایا اب اسی سے بچنے کے طریقے تلاش کرنے ہونگے کیونکہ آسٹریلیائی فاسٹ بولر ناتھن کولٹر نیل نے ٹیم کی منصوبہ بندی پر کہا ہے کہ ہم بھی باونسرزکا ہتھیار آزمائیں گے۔ انگلینڈ میں وکٹیں بیٹنگ کیلئے ساز گار ہیں اور بائونڈریز چھوٹی ہیں، ایسے میں شارٹ پچ بولنگ نہیں کی تو بیٹسمین فرنٹ فٹ پر آکر بولرز کا حشر بنادیں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے ہ ویسٹ انڈیز کے اوپنر کرس گیل بہترین فارم میں ہیں لیکن ہم انہیں قابو میںکرلیں گے۔ دفاعی چمپئنز کو مچل اسٹارک، پیٹ کمنز ،بہرنڈروف جیسے فاسٹ بولروں کی خدمات حاصل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بیٹسمینوں کو کھل کر نہیں کھیلنے دیں گے۔ دوسری جانب مچل اسٹارک نے ورلڈکپ 2015 جیسی کارکردگی دہرانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ خیال رہے کہ وہ گذشتہ ورلڈکپ میں بہترین 22 وکٹیں لے کر ٹورنمنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔دونوں ٹیمیں جمعرات 6 جون کو مدمقابل ہونگی۔