ویسٹا انٹرٹینمنٹس کے زیر اہتمام تین یومی حیدرآباد انٹرنیشنل آٹو شو

حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : حیدرآباد انٹرنیشنل آٹو شو
(HIAS) مسز رادھیکا تلوار اور مسٹر سرل تلوار کی ذہنی اپج ہے جو ویسٹا انٹرٹینمنٹس سے زیر اہتمام ایک اہم ایونٹ ہے ۔ 2008 میں اس کی بنا ڈالی گئی ۔ ویسٹا انٹرٹینمنٹس تلوار گروپ کا متعلقہ حصہ ہے جو حیدرآباد میں گرہست نام ہے ۔ اس نے ایچر ہیونڈائی سے لے کر والوو تک حیدرآبادی رائیٹ کے لیے ملٹیپل کار برانڈس پیش کئے ہیں ۔ گذشتہ تین شوز میں HIAS تمام دو پہیہ اور چار پہیہ کی کمپنیوں کے جدید پراڈکٹس کو 100 فیصدی راغب کرنے کے قابل ہواہے ۔ صرف تین سالوں میں HIAS ملک میں دوسرا سب سے بڑا آٹو شو بن گیا ہے ۔ جس میں کئی کمپنیاں اور وزیٹرس شریک ہوتے ہیں ۔ ڈپٹی سی ایم تلنگانہ محمد محمود علی نے آج ایچ آئی اے ایس کے چوتھے ایڈیشن کا ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سنٹر پر افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا آٹو موبائیل صنعت جو کہ صنعت کی ریڑ کی ہڈی ہے اس سال بعض کاریں اور بائیکس کا ڈسپلے کیا جارہا ہے ۔ جس میں لمبور گھنی ، فیراری ، آسٹون مارٹن، بنٹیلے ، منی کور ، رولس رویس ، ٹریومپھ بائیکس ، ہارلے ڈیوڈسن ، ریگل ریپٹر بائیکس ، مرسیڈیز ، والوو کارس ، ہیونڈائی ، ٹویوٹا ، فیٹ ، ماروتی ، ہونڈا کاریں ، ہونڈا بائیکس ، بجاج ، ہیرو موٹر کارپوریشن ، فورڈ ، نسان ، یاماہا ، اینفیلڈ ، ہائیوسنگ ، ایسوزو کاریں ، اسکوڈا ، وولکس ویگن ، کے ٹی ایم بائیکس ، رینالٹ اور دیگر شامل ہیں ۔ 20 تا 22 فروری تین یوم میں ایک لاکھ وزیٹرس کے مشاہدہ کی توقع ہے ۔۔