ویزوں میں 4فیصد کا اضافہ

ریاض۔28اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سالِ رواں2018ء کی پہلی ششماہی کے دوران نجی اداروں کو 2لاکھ نئے ویزے جاری کئے گئے۔ یہ 2017ئکی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 4فیصد زیادہ ہیں۔ وزارت محنت و سماجی بہبود نے رپورٹ جاری کر کے واضح کیا کہ بیرون مملکت سے کارکن لانے کیلئے جاری کرائے گئے ویزوں میں 87فیصد مرد کارکنان کیلئے تھے۔ ان کی تعداد ایک لاکھ73ہزار206ریکارڈ کی گئی جبکہ خواتین کیلئے جاری کردہ ویزوں کی تعداد26ہزار323ہے۔ ان میں سے45فیصد ویزے ریاض اور مشرقی ریجن اور باقی 45فیصد مکہ مکرمہ اور القصیم کیلئے جاری ہوئے۔