ویزا کے حصول کو آسان بنایا جائے گا:ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی

حیدرآباد: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ہندوستان کے دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اپنی جانب سے پیشکش کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کو تیل اور گیس فراہم کر نے کے لئے تیار ہے۔انھوں نے کہا کہ چابہار بندرگاہ کے آغاز کے ساتھ باہمی تجارتی و اقتصاد ی تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔اس سے ہندوستان افغانستان اور مغربی ایشیا ء کے ممالک کے دوران تجارتی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔انھوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مختلف ممالک کی جانب سے ایرانی شہریوں کو دیزوں کی اجرائی میں پس وپیش کیا جاتا ہے۔

اس کے باوجود ایران تمام ممالک بالخصوص ہندوستانی شہریوں کے لئے ویزوں کی اجرا ء کو آسان بنارہا ہے۔صدر ایران آج حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد میں نماز جمعہ کے بعد خطاب کے دوران یہ باتیں کہیں۔اس موقع پر تلنگانہ کے بائب وزیر اعلی محمد محمود علی، رکن پارلیمنٹ حیدر آباد بیرسٹر اسدالدین اویسی ، احمد پاشا ہ قادری ایم ایل اے، اے کے خان مشیر برائے اقلیتی امور، اکبرحسین تلنگانہ مائنا ریٹی چیر مین ،اور دوسرے سرکردہ شخصیات اور شیعہ علماء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ایرانی صدر حسن روحانی دہلی میں چابہا بندر گاہ کے مسئلہ پر اعلی ہندوستانی قیادت سے بات کریں گے۔

کہا کہ اس بندر گاہ سے بہت فائدے حاصل ہوں گے۔واضح رہے کہ چابہار بندر گاہ جنوبی مشرقی ایران میں خلیج عمان میں واقع ہے۔اسے ہندوستان تعمیر کر رہا ہے۔اوراس کاآغاز پندرہ سال قبل واجپائی کے دور میں ہوا تھا۔پہلے مرحلہ میں ہندوستان کی سرمایہ کاری دوسو ملین ڈالر س کی ہے۔ایران نے پہلی بار ہندوتان کو ہندوستانی کرنسی میں سرمایہ کاری کی اجازت دی ہے۔اس بندرگاہ سے ٹرانسپورٹ کے مصارف کم ہوجائیں گے۔صدر روحانی نے ہندوستان کو کثرت میں وحدت کی بہترین مثال قرار دیا ہے۔جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے مل جل کر رہتے ہیں۔