نئی دہلی 23 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم کے نائب کپتان ویراٹ کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی محبت کے چرچے اِن دنوں کافی ہورہے ہیں لیکن بالی ووڈ اداکارہ نے کرکٹر کے ساتھ اپنی شادی کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما ہمیشہ ہی اپنے متعلق لب کشائی سے گریز کرتے ہیں لیکن دورہ نیوزی لینڈ کے موقع پر اِن دونوں کو ساتھ میں جب میڈیا نے پیش کیا تو انھوں نے اپنی محبت کو قبول کرنے کے علاوہ دورہ انگلینڈ پر انوشکا کی موجودگی نے اِن کی شادی کی خبروں کو تقویت دی۔ دریں اثناء انوشکا کے منیجر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ انوشکا کی شادی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔