ویجلنس عہدیداروں کا رائس مل پر دھاوا

شمس آباد ۔ 16؍ نومبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ میں ویجلنس عہدیداروں نے رائس مل پر دھاوا کرتے ہوئے اجناس کے 170 تھیلے اور لاری ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب راجہ رامشیوری مل پدا گولکنڈہ میں راشن کی دکانات سے چاول یہاں منتقل کیا جا رہا ہے اور یہاں پالش کر کے بیاگس میں بھر کر مکانات میں منتقل کیا جا رہا تھا کہ وینجلس عہدیداروں نے اے سرینواس ڈی سی پی کی قیادت میں دھاوا کر کے 170 بیاگس اور لاری کو ضبط کرلیا ۔