سڈنی ، 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ سے باہر تو ہو گئی لیکن ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ فاسٹ بولر ریاض نے میگا ایونٹ میں 154.5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک کر تمام بولروں کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ جاریہ میگا ایونٹ میں اب تک کوئی بولر اس رفتار سے گیند نہیں پھینک سکا۔ آسٹریلیائی فاسٹ بولر مچل اسٹارک 150.6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک کر دوسرے نمبر پر ہیں، اسی طرح نیوزی لینڈ کے ایڈم ملنے تیز ترین گیند پھینکنے والے گیند بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں ریاض کی شاندار بولنگ نے شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ سابق عظیم کرکٹرز کے دل بھی جیت لئے ہیں۔