واشنگٹن ۔2اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلین اوپن چمپئن اور سابق عالمی نمبر ایک بیلاروس کی ٹینس اسٹار وکٹوریہ ایزرنکاکو سالگرہ راس نہ آئی اور اسٹین فورڈ کلاسک ٹینس ٹورنمنٹ میں امریکی کھلاڑی وینس ولیمس کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی ۔سابق عالمی نمبر ایک وینس نیمقابلہمیں برتھ ڈے گرل وکٹوریہ کو ان کی سالگرہ پر شکستسے دوچارکردیا۔ اینجلک کربر اور اینا ایونووچ نے اپنے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔کیلیفورنیا میں جاری
ویمنس سنگلس کے دوسرے راؤنڈمیں امریکی ٹینس اسٹار وینس نے وکٹوریہ کیخلاف 4-6 اور6-7 کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی‘جہاں ان کا مقابلہ سربیا کی ایوانووچ سے ہوگا اورتوقع ہے کہ وینس کا سیمی فائنل میں مقابلہ ان کی بہن سرینا ولیمس سے ہوگا۔ تھرڈ سیڈ جرمنی کی اینجلک کربر نے امریکہ کی کو وینڈیوگ کو سخت مقابلے کے بعد 7-6 ، 6-0 اور 6-2 سیشکست دے کر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ایک اور میچ میں سربیا کی ایوانووچ نے کینیڈا کی کارلو زاہو کو باآسانی 6-1اور 6-1سے شکست دی ۔ شکست کے باوجود وکٹوریہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں، انہوں سالگرہ پر ٹینس کھیلنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔وکٹوریہ نے ناکامی کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ وینس بلاشبہ اچھا کھیلیں وہ ان کا دن تھا۔
واضح رہے کہ یہ دراصل زخموں سے واپسی پر دو سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑیوںکے درمیان ایک طرح سے واپسی کی جنگ تھی ‘جس میں وینس نے ماضی کی فارم کا ثبوت دیتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔وکٹوریا نے مزید کہا کہ شکست کبھی اطمینان بخش نہیں ہوتی، لیکن خوشی اس بات کی ہے کہ مقابلہ ٹائی بریک تک لے جانے میں کامیاب ہوئی۔ میں نے بہتر مظاہرہ کیا لیکن جانتی ہوں کہ ابھی ٹاپ فارم میں لوٹنے کیلیے بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب وینس کہا کہ وکٹوریا جیسی حریف کے خلاف کامیابیہمیشہ بہت اہم ہوتی ہے۔