وکلاء کا خاموش احتجاج

یلاریڈی ۔27فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلاریڈی مستقر پر منصف مجسٹریٹ کورٹ میں وکلاء نے خاموش احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ تلنگانہ ریاستی ہائی کورٹ کا فوری قیام عمل میں لانے کا ڈیمانڈ کرتے ہوئے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہیں ۔ تلنگانہ کا قیام ہوئے 10ماہ گزر گئے پھر بھی ہائیکورٹ کا قیام نہ کئے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر وکلاء میں گوپال راؤ ‘ سرینواس ‘ پنڈری ‘ لکشمیا ‘ سرینواس موجود تھے۔