’ووٹوں کیلئے بی جے پی کو وزیراعظم کا نام بدلنا چاہئے ‘

نئی دہلی۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شمالی دہلی میں میونسپل کارپوریشن نے آج کہا کہ رام لیلا میدان کو سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی سے موسوم کرنے کی کوئی تجویز نہیں۔ اس دوران دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے اس مسئلہ پر وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ نام کی تبدیلی کی تجویز سے متعلق ایک اخباری اطلاع کا حوالہ دیتے ہوئے کجریوال نے ٹوئیٹ کیا کہ ’’رام لیلا میدان وغیرہ کو واجپائی سے موسوم کرنے سے ووٹ بٹورے نہیں جاسکتے بلکہ ووٹوں کے حصول کیلئے بی جے پی کو وزیراعظم کا نام تبدیل کرنا چاہئے کیونکہ عوام اب ان (نریندر مودی) کے نام پر ووٹ نہیں دیں گے‘‘۔