ووٹر کارڈ کے ساتھ آدھار نمبر درج کروانے کی اپیل

جڑچرلہ ۔ 5 ۔ مارچ ( ذریعہ فیاکس ) انڈین یونین مسلم لیگ تلنگانہ ریاستی صدر امتیاز حسین جنرل سکریٹری عبدالغنی ریاستی خازن ، قدوس بیگ ریاستی جوائنٹ سکریٹری ، محمد یوسف نقشبندی نے تلنگانہ عوام سے اپیل کی ہے کہ مارچ کے آخر تک ووٹر آئی ڈی کے ساتھ آدھار نمبر درج کروائیں اس کے ذریعہ بوگس ووٹ کو ختم کیا جاسکتا ہے اس سے شفاف انتخابات میں مدد ملے گی ۔ تمام تلنگانہ ریاست میں بوتھ لیول سے عہدیدار گھر آئیں گے عوام صحیح نمبر درج کروائیں یا 51969 ( ایس ایم ایس ) کے ذریعہ ووٹر آئی نمبر اور آدھار نمبر درج کروائیں یا ٹول فری نمبر (1950)کے ذریعہ اپنے آدھار نمبر ووٹر نمبر درج کرواسکتے ہیں ۔ آخر مارچ تک یہ سہولت رکھی گئی ہے ۔