ووٹر کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے کی مہم

بودھن ۔ 26 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ڈی او بودھن مسٹر شیام پرساد لال نے یہاں بوتھ لیول عہدیداروں کے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی الیکشن کمشنر کی ہدایت پر ہر ایک رائے دہندہ کے ووٹر کارڈ کو آدھار کارڈس سے مربوط کرنے حلقہ اسمبلی بودھن کے تمام منڈلوں میں سرکاری سطح پر مہم کا آغاز کیا جارہاہے ۔ آر ڈی او نے کہا کہ الیکشن شناختی کارڈ کو آدھار کارڈ سے مربوط کرنے پر بوگس رائے دہندوں کے ناموں کا اخراج یقینی ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پکوان گیس ‘ راشن کارڈس اور وظائف کیلئے جسطرح آدھار کارڈ سے مربوط کرنے کامیابی سے مہم چلائی گئی انہی خطوط پر شناختی ووٹر کارڈ سے آدھار کارڈ کر مربوط کرنے مہم کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد نے تاحال آدھار کارڈ حاصل نہیں کیا ہے ان کیلئے ہر منڈل میں ایک آدھار کارڈ کی تصویر کشی کا مرکز قائم کیا گیا ہے ‘ وہ اس مرکز سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ آر ڈی او نے کہا کہ جن کے پاس تاحال آدھار کارڈ نہیں ہے وہ مستقبل میں شہری حقوق سے محروم ہونے کا خطرہ ہے ۔