مہمان ٹیم نے افریقہ کو 2-1سے سیریز ہرایا۔بھونیشور-اور پانڈیا کی کفایتی گیند بازی
کیپ ٹاون :/25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کرکٹ ٹیم کے لئے سنیچر کا دن بیحد خاص رہا ،افریقی سرزمین پر کھیلے گئے خاتون اور مرد کرکٹ سیریز میں ہندوستانی کی دونوں ٹیموں نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئینٹی سیریز جیت کا تاریخ رقم کر دی ۔کیپ تاون میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری فیصلہ کن میچ میں ہندوستان نے افریقہ کو 7رنوں سے شکست دے کر ٹی۔ٹوئنٹی سیریز بھی 2-1سے اپنے نام کر لی ۔جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے ہندوستان کو بلے بازی کی دعوت دی ۔اور ہندوستان نے 20اوورز میں 172رنوں کا سکور کھڑا کیا ۔ہدف کا تعقاب کرنے اتری جنوبی آفریقہ کی ٹیم متعینہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 165 رنز ہی بناسکی ۔ ہندوستان کی جانب سے مین آف دی میچ سریش راینا اور شیکھر دھون کی شاندار بلے بازی کے بعد ٹیم نے کفایتی گیند بازی سے مقابلہ اپنے نام کرلیا ۔ مین آف دی سیریز رہے بھونیشور نے دو اور شردل ٹھاکر ، ہاردک پانڈیا ، بمراہ اور رائینا نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے ۔ جنوبی آفریقہ کی جانب سے کپتان ڈومنی نے 41 گیندوں پر55 رنز اور کریسٹن جونکر نے 24 گیندوں پر 49 رنز بنائے ۔ اس کے علاوہ افریقی ٹیم کا کوئی بھی بلے باز اپنا اثر ہندوستانی گیند بازوں پر نہیں چھوڑسکا ۔ ہندوستان نے اس فیصلہ کن میچ میں جیت درج کرکے سیریز اپنے نام کرکے ہندوستان دیڑھ مہینے کے اس دورے کا اچھا اختتام کیا ہے ۔ اس دورے میں ہندوستان نے ٹسٹ سیریز 2-1 سے گنوا دی تھی ۔ لیکن اس کے بعد ہندوستان نے میزبان ٹیم کو پہلے ونڈے سیریز میں 5-1 سے اور پھر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2-1 سے شکست فاش دی ہے ۔ واضح رہے کہ دو رخی سیریز میں یہ پہلی بار ہے جب ہندوستان نے افریقہ کو اس کی سرزمین پر شکست دی ہے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اس میچ میں اپنے کیرئیر کا پہلا میچ کھیل رہے جونکر نے زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دلچسپ مرحلے میں پہونچادیا تھا لیکن وہ اپنی ٹیم کو جیت نہیں دلاسکے ۔ اس میچ میں افریقی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز ڈیوڈ ملر اور پچھلے میچ کے ہیرو ہینری کلاسین نے بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکے ۔ ملر کو آج افریقی ٹیم نے اوپننگ کا موقع دیا اور وہ دس اوورز تک میدان پر رہے لیکن کچھ خاص نہ کرسکے ۔ 24 رن بنانے والے ملر نے 23 گیندوں کا سامنا کیا اور کلاسین دس گیندوں میں 7 رن بناکر ہاردک پانڈیا کے گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے ۔