لندن ، 22 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) ونڈے میچوں کے بانی مائیک ٹرنر کا بعمر80 سال انتقال ہوگیا۔ انھوں نے 1962ء میں پہلی بار فرسٹ کلاس ٹیموں کے درمیان مڈلینڈ ناک آؤٹ کپ کا انعقاد کرایا اور کھیل کی شکل بدل دی۔ دس فرسٹ کلاس میچوں کے تجربہ کار ٹرنر 60برس تک کھیل سے وابستہ رہنے کے باوجود گمنام ہیرو رہے۔ مڈلینڈ کپ صرف ایک سیزن چلا لیکن ان کا یہ اقدام بڑی تبدیلی ثابت ہوا ۔اور بعد میں اس کی جگہ شروع کردہ جیلیٹ کپ تاریخ کا اولین ونڈے ایونٹ سمجھا گیا۔