ونپرتی کے صحافیوں کو عنقریب ڈبل بیڈ مکانات

پلاننگ بورڈ وائس چیرمین نرنجن ریڈی کا تیقن، مفت تعلیم کیلئے سرکولر
ونپرتی۔/11جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی ونپرتی کے تمام صحافیوں کو عنقریب ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کیلئے اقدامات کرنے کا پلاننگ بورڈ وائس چیرمین نرنجن ریڈی نے تیقن دیا۔ آج ونپرتی میں منعقدہ ٹی یو ڈبلیو جے آئی یو کی جانب سے خانگی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے صحافیوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کیلئے ناظم تعلیمات ضلع ونپرتی نے سرکولر جاری کیا۔ اس سرکولر کو نرنجن ریڈی نے صحافیوں کے حوالے کیا۔ ہر منڈل ہیڈکوارٹر میں پریس کلب کی تعمیر کیلئے فی کس 5 لاکھ روپئے منظور کرنے کا نرنجن ریڈی نے تیقن دیا۔ اس طرح ونپرتی ضلع ہیڈ کوارٹر میں ٹی یو ڈبلیو جے آئی جے یو یونین بلڈنگ کیلئے10 لاکھ روپئے منظور کرنے کا وعدہ کیا۔ اردو جرنلسٹ فورم ضلع ونپرتی نے نرجن ریڈی کی شال پوشی و گلپوشی کی۔ اس موقع پر میونسپل چیرمین رمیش گوڑ، کونسلر سریدھر، ایم پی پی شنکر نائیک کے علاوہ ٹی یو ڈبلیو جے آئی جے یو کے قائدین مدھو گوڑ، رویندر ریڈی، ناگیندر چاری، پرشانت، رمیش، تیجا، حافظ محمد یعقوب علی، محمد شفیع ، محمد سراج الدین، محمد عبدالوحید کے علاوہ دیگر موجود تھے۔