ونپرتی۔ 31 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی کے سی وی رامن جونیر کالج کی طالبہ کیرتی پریہ نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ سی وی رامن جونیر کالج میں سال دوم کی طالبہ کیرتی پریہ کل رات 8 بجے ہاسٹل میں کھڑکی سے خودکشی کرلی ہے۔ کرتی کا تعلق آتماکور سے ہے۔ کل رات ہاسٹل کلاسیس سے فارغ ہونے کے بعد ہاسٹل بلڈنگ پہونچی اور پھانسی لے لی۔ کیرتی پرچہ کی سہیلیوں نے اس کی اطلاع کالج کے ذمہ داروں کو دی۔ کالج کے ذمہ دار کیرتی کو دواخانہ منتقل کرنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا، لیکن کالج انتظامیہ نے کیرتی کے والدین کو 11 بجے یہ اطلاع دی کہ آپ کی لڑکی بیمار ہے اور دواخانہ میں زیرعلاج ہے۔ علاج کے رقم لے کر آئیں۔ والدین رات 3 بجے ونپرتی پہونچنے پر کیرتی پریہ کو مردہ حالت میں ان کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس واقعہ پر شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 20 دن سے کیرتی پریہ فون پر کالج فیس ادا کرنے کالج انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہی تھی، کہہ کر ہم کو اطلاع دی ہے اور کیرتی پریہ کی موت کیلئے کالج انتظامیہ ذمہ دار ہے۔ اس کی اطلاع جیسی ہی عام ہوئی، تمام طلبہ تنظیموں نے کالج کے روبرو احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ کیرتی پریہ کی موت کے ذمہ دار کالج انتظامیہ کو فوری گرفتار کیا جائے اور کالج کی حکومتی شناختی منسوخ کردی جائے۔ یہ احتجاج کئی گھنٹے جاری رہا۔ بعدازاں ڈی ایس پی چنپا نے طلبہ کو سمجھا بجھاکر احتجاج کو ختم کروایا۔ ابھی تک اس بات کا ہنوز علم نہ ہوسکا کہ کیرتی پریہ کی موت کیلئے کون ذمہ دار ہیں۔