ونپرتی /6 مئی ( ذریعہ ای میل ) طور بیت المال ونپرتی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی اردو گھر شادی خانہ چٹیال روڈ ونپرتی میں بتاریخ 3 مئی بروز اتوار صبح 10 بجے تا شام 5 بجے منعقدہ فری ختنہ کیمپ کا خیر و خوبی کے ساتھ اختتام پایا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد شبیر احمد ایم ڈی ، اسسٹنٹ پروفیسر نیلوفر ہاسپٹل حیدرآباد اور ڈاکٹر محمد عرفان ایم ایس اسسٹنٹ پروفیسرنیلوفر ہاسپٹل حیدرآباد کے زیر نگرانی منعقدہ فری ختنہ کیمپ سے 140 بچوں نے استفادہ کیا ۔ اس موقع پر ذمہ داران طور بیت المال ونپرتی محمد منیرالدین ، مولانا عبدالرزاق قاسمی ، عبدالملک خان ، عبدالقیوم ، مولانا شیخ خالد امام قاسمی و دیگر ذمہ داران طور بیت المال نے آنے والے بچوں کے سرپرستوں کا استقبال کیا اور بچوں کیلئے بریڈ ، دودھ اور کھانے کا انتظام کیا گیا ۔