ونپرتی /25 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صحافیوں کیلئے جرنلسٹ بھون کی تعمیر کیلئے رکن اسمبلی ونپرتی ڈاکٹر جی چناریڈی نے تیقن دیا ۔ آج ان کی رہائش گاہ میں TUWJ کے نومنتخب ڈیویژن کمپنی کے ذمہ داروں ایم ایل اے ونپرتی سے ملاقات کی ۔ صحافیوں کی جانب سے رکن اسمبلی کو شال پوشی کی گئی اور مومنٹو بھی دیا گیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جرنلسٹ بھون کی تعمیر کیلئے اراضی کی نشاندہی کرنے پر وہ حکومت سے اراضی فارہم کی جاکر اس کی تعمیر کیلئے فنڈس کی اجرائی کرنے کا تیقن دیا ۔ بعد ازاں نومنتخب شدہ ذمہ دار ٹی آر ایس پولیٹ بیورو رکن سی نرنجن ریڈی سے ملاقات کی اور جرنلسٹوں کیلئے بھون تعمیر کرنے کیلئے نمائندگی کی گئی ۔ جس پر نرنجن ریڈی نے کہا کہ وہ چیف منسٹر سے بالمشافہ بات کرتے ہوئے ضرورت پڑنے پر ونپرتی کے تمام صحافیوں کو لیکر چیف منسٹر سے ملاقات کرانے کا گیقن دیا ۔ اس وفد میں TUWJ ضلع سکریٹری مدھو گوڑ ، ونپرتی ڈیویژن کے نومنتخب صدر ناگیندر چاری ، نائب صدر ویشور یادو رمیش ، آرگنائزنگ سکریٹری محبوب یعقوب علی خازن محمد متین ، پرکاش ، سینئیر جرنلسٹ بالاکرشنا ، پورنا ریڈی کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔