ونپرتی میں جاب میلہ

ونپرتی۔/19مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد سرور منیجنگ ڈائرکٹر کی اطلاع کے بموجب سرور انفوسیس کے زیر اہتمام ہیٹرو فارمیسی کمپنی کی جانب سے انٹر اور ڈگری طلبہ کو ملازمت فراہم کرنے کی غرض سے جاب میلہ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ یہ جاب میلہ 20مارچ کو سرور انفوسیس دفتر ممیں منعقد ہوگا۔ خواہشمند اپنے اصل دستاویزات کے ساتھ شرکت کرکے اس جاب میلہ سے استفادہ کریں۔

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی
پر سابق کونسلر گرفتار
عادل آباد۔/19مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وارڈ نمبر 15 کے سابق کونسلر مسٹر اجے کو ون ٹاؤن پولیس نے آج گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا۔ سب انسپکٹر پولیس مسٹر نظیر احمد نے بتایا کہ جاریہ ماہ کی 15تاریخ کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کی اطلاع مقامی فرد مسٹر سبھاش نے دی تھی۔ موصوف نے بغیر اجازت اپنی قیامگاہ پر خواتین کے اجتماع کو مخاطب کرنے کے علاوہ انتخابی ریالی بھی نکالی جس کے پیش نظر 188، 171C،171F دفعات کے تحت کسی درج کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے پیش نظر مسٹر اجے کوحراست میں لیتے ہوئے عدالت میں پیش کیا گیا۔