ونپرتی میں بی جے پی کونسلر کی ٹی آر ایس میں شمولیت

ونپرتی ۔ 5 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ونپرتی کے وارڈ نمبر 8 کے کونسلر وینکٹیش کا تعلق بی ج پی سے اپنی قریبی رفقاء کے ساتھ اسٹیٹ پلاننگ کمیٹی کے نائب صدر نرنجن ریڈی کے ہاتھوں ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ نرنجن ریڈی ان کو پارٹی کھنڈوا پہناکر پارٹی میں خیرمقدم کیا ۔ بعدازاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے یم ایل سی گریجویٹ سے حلقہ سے ٹی آر امیدوار دیوی پرساد کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے گریجویٹ حضرات سے اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ دیوی پرساد کی خدمات ریاست تلنگانہ کو کافی ضرورت ہے ۔ دیوی پرساد تلنگانہ تحریک میں پیش پیش رہ چکے ہیںاور سرکاری ملازمین کے کئی مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ اپوزیشن جماعتوں کو چاہئے تھا کہ وہ ان کو بلامقابلہ انتخاب کیا جانا تھا لیکن دیوی پرساد کے مقابلہ میں امیدواروں کو میدان میں اُتارنا قابل افسوس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل سی انتخابی مہم کے سلسلہ میں 7 مارچ بروز ہفتہ ایک جلسہ عام ونپرتی میں منعقد کیا جائے گا ۔ اور اس جلسہ عام میں ریاستی وزراء کے ٹی رامارو ، جوپلی کرشناراو ، لکشما ریڈی ضلع محبوب نگر کے تمام ہم ایل اے شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر ونپرتی کے کانگریس ، ٹی ڈی پی کے کئی قائدین ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہوں گے ۔