ونپرتی میں آج کے ٹی آر کا دورہ

ونپرتی۔ 29 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ونپرتی میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد و افتتاح کیلئے وزیر بلدی نظم و نسق و آئی ٹی مسٹر کے تارک راما راؤ آج دورہ کررہے ہیں۔ اس کی اطلاع ونپرتی ضلع کلکٹر شیویتا بسنتی نے ایک صحافتی بیان میں دی۔ انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر صبح 10:20 بجے ونپرتی ضلع کے کوتہ کوٹہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے۔ بعدازاں ونپرتی پہنچ کر ونپرتی میں 20 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی ٹاؤن ہال، سی سی روڈ، ریتو بازار اور دیگر کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ شام 4 بجے ونپرتی پالی ٹیکنک کالج گراؤنڈ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔