ونپرتی۔ 4 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس سربراہ کارگزار چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ 5 اکتوبر کو مستقر ونپرتی میں ٹی آر ایس پارٹی کی انتخابی مہم چلائیں گے۔ جلسہ کیلئے ٹی آر ایس پارٹی کے زیراہتمام نرنجن ریڈی پلاننگ بورڈ وائس چیرمین کے زیرنگرانی بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں۔ اس جلسہ میں متحدہ ضلع محبوب نگر کے تمام اسمبلی حلقوں سے جملہ 3 لاکھ سے زائد عوام شرکت کرے گی۔ آج جلسہ گاہ کا متحدہ محبوب نگر کے وزراء جوپلی کرشنا، لکشما ریڈی، ایم پی جیتندر ریڈی، محبوب نگر رکن اسمبلی سرینواس گوڑ اور دیگر قائدین نے جائزہ لیا۔ جلسہ عام کیلئے 60 ایکڑ اراضی میں صفائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جس میں تقریباً 3 لاکھ سے زائد عوام شریک ہوسکتے ہیں۔