کانگریس کو ووٹ دینے ٹی پی سی سی کارگذار صدر پونم پربھاکر کی اپیل
کریم نگر ۔ 10؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ پارلیمنٹ کے حدود میں قابل ذکر کاموں کی انجام دہی کے بارے میں جو کچھ بھی کہا ہے وہ سب جھوٹ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ پارلیمان کر یم نگر کے امیدوار ٹی پی سی سی کار گذار پونم پربھاکر نے اپنے انتخابی دفتر میں پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کتہ پلی منوہر آباد ریلوے لائن کے سلسلہ میں کریم نگر حدود میں ایک گنٹہ یا ایک سو گز زمین بھی حاصل نہیں کی گئی جبکہ ونود کمار نے کہاکہ عنقریب ریلوے لائن کا کام مکمل ہوجائیگا۔ یہ باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں ۔ اس طرح امبیڈکر اسٹیڈیم میں 15 کروڑ سے سینتھیٹک ٹراک قائم کرنے کی بات کہی ہے ۔ یہ بھی جھوٹ ہی ہے ۔میڈیکل کالج کی منظوری کے بعد اس کے منسوخی ہوچکی ہے ۔ اس میں پی جی کالج کے قیام کی بات کر رہے ہیں ۔ اس طرح لیدر پارک کے لئے بھی زمین مختص کرنے کی بات کر رہے ۔ جبکہ اس کے لئے کوئی منصوبہ بندی ہی نہیں کی ہے ۔ اس وقت کی کلکٹر سمیتا سبھروال نے 6 ایکر زمین مختص کر دی تھی ۔ان کا غذات کو میڈیا کو پیش کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ کریم نگر میں کانگریس کے دور میں تعمیر کردہ انڈر گراؤنڈ ڈرینج سسٹم کی وجہ سے ہی کریم نگر کو اسمارٹ سٹی کی منظوری ملی ہے ۔ اس وقت کریم نگر کی آبادی 3 لاکھ بھی نہ ہونے کے باوجود مجلس بلدیہ کو اپ گریڈ کرتے ہوئے کارپوریشن کا درجہ دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ذات پات ‘ مذہب سے اوپر اٹھ کر انسانیت کی خاطر کانگریس کو ووٹ دیں ۔ اس پریس کانفرنس میں محمد عبدالصمد نواب‘ عبدالرحمن ‘ محمد تاج الدین ‘ میر ڈی شنکر ‘ راج شیکھر ‘محمد عاطف ‘ کے کرشنا ‘ انجن کمار ‘ ایم پرساد ‘ بی بھومینا‘ رحمت حسین و دیگر موجود تھے ۔
قابل اعتماد کام کرنے والے کو ووٹ دے : جوجی ریڈی
کریم نگر ۔ 10؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کسی بھی قسم کی ترغیب سے گمراہ ہو کر دھوکہ باز مفاد پرست کے حق میں ووٹ نہ دیں ‘ حق رائے دہی کا صحیح استعمال کریں ۔ اس وقت چناؤ میدان پارلیمانی امیدواروں میں کانگریس امیدوار پونم پربھاکر کو ہی اپنا ووٹ دیں ٹی ڈی پی کریم نگر ضلع صدر اے جوجی ریڈی نے کہا کہ وہ اپنے مقامی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور ٹی آر ایس دونوں نے خفیہ معاہدہ کرلیا ہے اور عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے ایک دوسرے کے خلاف بیانات دے رہے ہیں اور کے سی آر مودی کے ہر غلط فیصلے کی تائید کرتے ہیں اور کہا کہ تلنگانہ کے قیام کے سلسلے میں سخت جدوجہد کی آواز بلند کی ۔ ایسے لیڈر کی سخت ضرورت ہے اس لئے ہاتھ کے نشان کو ووٹ دے کر پونم پربھاکر کو کامیاب کر یں ۔ اس موقع پر تلگودیشم کے اہم قائدین و دیگر شریک تھے ۔