ونستھلی پورم میں کمسن کی عصمت ریزی

حیدرآباد ۔ 8 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : سائبر آباد کے علاقہ ونستھلی پورم میں کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک کیاب ڈرائیور نے کمسن کو اپنی محبت کے جال میں پھانس کر اس کی بار بار عصمت ریزی کی اور اس کا علاج بھی کروایا ۔ ایسے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے شخص کمار کے خلاف پولیس ونستھلی پورم نے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ انسپکٹر ونستھلی پورم مسٹر پیشم کمار نے بتایا کہ کمسن لڑکی این جی اوز کالونی میں بیاگ تیار کرنے والی دکان میں کام کرتی تھی اور کمار نے اسے اپنی محبت میں پھانس لیا ۔ کمار اور اس کمسن کی شادی کی اطلاعات بھی پائی جاتی ہے ۔ تاہم پولیس نے ایس سی ایس ٹی ایکٹ اور عصمت ریزی کا مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔