ولیمسن کی سنچری‘ نیوزی لینڈ 240/2

کنگسٹن۔ 9؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ کین ولیمسن کی چھٹی ٹسٹ سنچری اور اوپنر ٹام لاتھم کے جدوجہد سے بھرے 83 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ نے یہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہوئے پہلے ٹسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام تک 240/2 رنز اسکور کرلئے ہے۔ کپتان برنڈن مکالم کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرنے کے فیصلہ کو حق بجانب قرار دیتے ہوئے مہمان ٹیم کے بیٹسمینوں نے بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ فاسٹ بولر جیرم ٹیلر نے زخموں سے صحت یابی کے ساڑھے چار سال بعد واپسی کرتے ہوئے شاندار مظاہرہ کیا ہے، جیسا کہ انھوں نے پیٹر فلٹن کو وکٹوں کے پیچھے رامدن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ ٹام کی وکٹ بھی انھیں لنچ کے وقفہ کے بعد پہلے ہی اوور میں مل جاتی، لیکن اس موقع پر انھوں نے نوبال کی۔ ٹام کو یہ موقع 39 رنز کے انفرادی مجموعی اسکور پر ملا تھا۔ ولیمسن 105 رنز بناکر سابق کپتان روس ٹیلر (34) کے ساتھ دوسری وکٹ کے لئے 165 رنز کی پارٹنرشپ نبھالی ہے۔