نظام آباد:19؍ نومبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز))ولیج سکریٹری کو رشوت حاصل کرتے ہوئے اے سی بی کے عہدیداروں نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ یہ واقعہ ضلع نظام آباد کے درپلی میں آج صبح پیش آیا۔ اے سی بی ڈی ایس پی مسٹر سنجیو رائو نے بتایا کہ درپلی کی اشرف بی کی محروصی جائیداد ان کے خسر کے نام پر تھی شوہر کے نام پر منتقل کیلئے ولیج سکریٹری سدھیانی رانی سے ربط پیدا کرنے پر انہوں نے 6 ہزار روپئے رشوت کا مطالبہ کیاجس پر اشرف بی نے اے سی بی کے عہدیداروں سے شکایت کرنے پر اے سی بی نے ان کی شکایت کو درج کرتے ہوئے بعد تحقیقات آج صبح منصوبہ بند طریقہ سے 4 ہزار روپئے ولیج سکریٹری سدھیا رانی کو گرام پنچایت آفس میں حوالے کرتے ہوئے اے سی بی نے سدھیا رانی کو رنگے ہاتھ گرفتار کرلیااور اے سی بی کورٹ حیدرآباد منتقل کیا۔ واضح رہے کہ دو دن قبل پی ایف آفس میں پی ایف آفس کے سینئر اسسٹنٹ گنگادھر کو اے سی بی نے 6 ہزار روپئے رشوت حاصل کرتے ہوئے رنگے ہاتھ گرفتار کیا تھااور یہ واقعہ کے دو دن بعد درپلی میں ولیج سکریٹری کو گرفتار کرلیا گیا۔ ضلع میں بڑھتی ہوئی رشوت ستانی پر عوام میں تشویش پائی جارہی ہے۔ اے سی بی کی مسلسل کارروائیوں کے باوجود بھی سرکاری عہدیدار رشوت کیلئے ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور رشوت کے بغیر کوئی کام کرنا مناسب نہیں سمجھ رہے ہیں۔