حیدرآباد۔ یکم / اگست ( پریس نوٹ ) اینٹی کرپشن بیورو کی ٹیم نے آج ولیج ریونیو آفیسر تھنگلاپلی ولیج کوھیڈا منڈل ضلع کریم نگر کو 2 ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ یہ رشوت کمپیوٹرائزڈ پہانی میں شکایت کنندہ کی اراضی شامل کرنے کیلئے طلب کی تھی ۔ بعد ازاں ملزم کو اے سی بی کی خصوصی عدالت واقع حیدرآباد میں پیش کیا جائے گا ۔