وقف پراپرٹیز اویرینس سوسائٹی کی رکنیت سازی

محبوب نگر ۔ 13مارچ ( فیکس) وقف پراپرٹیز اویرینس سوسائٹی محبوب نگر کی رکنیت سازی کیلئے سوسائٹی کے عہدیدار مستقر محبوب نگر کے تمام مساجد میں اپنی سہولت سے حاضر ہوں گے اور مقامی حضرات میں سے کنوینر کو منتخب کریں گے ۔ ہر کنوینر 20اراکین کا داخلہ لیں گے ۔ اس کے علاوہ رائل فنکشن ہال محبوب نگر پر ہر روز صبح 10بجے سے دوپہر ایک بجے تک حاضر ہوکر رکنیت حاصل کرسکتے ہیں ۔ لہذا محبوب نگر کے تمام مسلمانوں سے خصوصاً نوجوانوں سے التماس ہے کہ غرباء کی مدد اور ملت کے فلاحی کاموں کیلئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں رکنیت حاصل کرتے ہوئے اس کارخیر میں حصہ لیکر ثواب دارین حاصل کریں‘ رکنیت کی کوئی فیس نہیں ہے ۔