وقف بورڈ سی ای او کیلئے2 عہدیداروں کے ناموں کی سفارش

حیدرآباد۔ 6 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ وقف بورڈ نے مستقل چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے تقرر کے سلسلے میں حکومت کو 2 عہدیداروں نے ناموں کی سفارش کی ہے۔ بورڈ کے صدرنشین جناب محمد سلیم اور ارکان نے قرارداد منظور کی ہے۔ واضح رہے کہ تلنگانہ ہائیکورٹ نے مستقل سی ای او کے تقرر کیلئے حکومت کو 10 جون کی مہلت دی ہے۔ اس دن مقدمہ کی سماعت ہوگی۔ اسی دوران حکومت نے وقف بورڈ سے 2 ناموں کی سفارش کی خواہش کی۔ بورڈ نے محمد سیف اللہ اسسٹنٹ سیکریٹری محکمہ برقی اور ایم اے حمیدRDO ظہیرآباد کی سفارش کی ہے۔ تعطیل کے سبب ارکان کے پاس قرارداد بھیج کر دستخط حاصل کی گئی۔ صدرنشین اور 7 ارکان نے قرارداد پر دستخط کئے۔

TOPPOPULARRECENT