وقار کی بحالی آسان نہیں ہوگی:اسمتھ

نئی دہلی۔4 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) بال ٹمپرنگ کے قصوروار آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیون اسمتھ نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر ایک پیغام ارسال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے پرستاروں کا بھروسہ واپس حاصل کرنے کے لئے بہت کچھ کرنا ہوگا۔جنوبی افریقی دورے میں تیسرے ٹسٹ کے دوران گیند کے ساتھ چھیڑچھاڑ کے مجرم پائے گئے اسمتھ نے انسٹاگرام پر اپنی منگیتر ڈانی ویلس کے ساتھ ایک تصویر شائع کی اور اس کے ساتھ بہت جذباتی پیغام بھی لکھا۔اسمتھ نے کہا اپنے گھر آسٹریلیا واپس آکر بہت اچھا لگ رہا ہے مجھے خود کو سمجھنے کا وقت ملا اور اب مجھے اس کے لئے بہت کام کرنا ہے ۔ مجھے اس دوران مداحوں کے جو ای میل اور خط ملے وہ دیکھ کر میں حیران ہوں۔ انہوں نے مجھے جو حمایت دی ہے اس سے بھی میں بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔