وعدوں کی تکمیل میں ٹی آر ایس حکومت ناکام

یلاریڈی میں کانگریس کی پدیاترا ‘ این سریندر کا خطاب
یلاریڈی ۔ 13جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وعدوں ‘ تیقنات پر عمل آوری میں تلنگانہ سرکار یکسر ناکام ہونے کا یلاریڈی حلقہ انچارج کانگریس سینئر قائد مسٹر نلا مڈگو سریندر نے الزام لگایا ۔ انہوں نے حلقہ میں چلائی جارہی ’’ راہول کا کا پیغام ‘ پدیاترا کیدوران ‘‘ منڈل گندھاری کے سومارم تانڈا میں پہنچ کر عوام سے خطاب کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2019ء میں کانگریس کا اقتدار میں آنا یقینی ہے جس کے بعد پارٹی کسانوں کا دو لاکھ روپئے قرض معاف کرنے ‘ غریبوں کو تمام مکانات کی تعمیرات کیلئے تین لاکھ روپئے مفت دیئے جائیں گے ۔ بیروزگار نوجواونں کو بیروزگاری بھتہ ہر ماہ تین ہزار روپئے بھی ادا کئے جائیں گے ۔ مسٹر کے سی آر نے انتخابات کے دوران عوام سے بے شمار وعدے کرکے اقتدار میں آتے ہی صرف اپنے خاندان کو ہی سنہرا خاندان بنالیا ہے ۔ دلتوں کو تین ایکڑ اراضی مفت دینے کا وعدہ کر کے اب تک ایک گنٹہ بھی تقسیم نہ کیا گیا اور قول کے کسانوں کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا ۔ حلقہ سے 2019ء میں ٹی آر ایس کا صفایا یقینی بنایا ۔اسی لئے رکن اسمبلی رویندر ریڈی مارے خوف کے پدیاترا پر حملہ کروایا ۔ راہول کا پیغام پدیاترا کے آغاز سے ہی ٹی آر ایس قائدین میں شکست کا خوف پیدا ہوگیا ہے ۔ اس موقع پر کانگریس قائد مسٹر سبھاش ریڈی اور گندھاری کے کانگریس قائدین و ارکان بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ حلقہ یلاریڈی میں کانگریس پارٹی نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے ۔