بودھن۔20فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن شہر میں موجود مستحق وظیفہ یابوں کو بلدیہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے وظائف کے حصول میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ چار بلدی حلقوں کیلئے ایک فنگر پرنٹ مشن کے ذریعہ بعد تصدیق وظائف جاری کئے جارہے ہیں ۔ ایک فرد کو وظیفہ کی رقم دینے پانچ منٹ اور اس سے زیادہ وقت لگ رہا ہے جس کے باعث ضعیف و معذور وظیفہ یابوں کو لمبی قطار میں گھنٹوں ٹھہر کر اپنی باری کا انتظار کرنا پڑرہا ہے ۔ اس ضمن میں نائب صدر نشین بلدیہ حبیب خان قدیر نے کمشنر بلدیہ بودھن مسٹر پرساد راؤ سے معمر اور معذور افراد کو وظیہف کی رقم کے حصول میںہونے والی تکالیف سے واقف کرواتے ہوئے جناب قدیر سے ہر ایک بلدی حلقہ کیلئے ایک علحدہ فنگر پرنٹ مشن فراہم کرنے کی خواہش کی ۔