وظائف کی عدم منظوری پر کئی افراد کومشکلات

نظام آباد:23؍ جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع نظام آباد میں آسرا اسکیم کے تحت فراہم کردہ وظائف کی عدم منظوری پر کئی افراد مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ریاستی حکومت نے بیوائوں، معمر، جسمانی معذورین کو ہر ماہ ہزار روپئے، 1500روپئے وظائف کی منظوری کا اعلان کیا گیا لیکن اس کی فراہمی میں ضلع انتظامیہ کی ناکامی کے باعث کئی افراد ہر روز سرکاری دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ ضلع کے وزیر، ارکان اسمبلی، ارکان پارلیمنٹ، ضلع کلکٹر، تحصیلدار، وی آر او، سرپنچ و دیگر عہدیداروں سے اس کیلئے مسلسل نمائندگی کرتے ہوئے آرہے ہیں ہر ہفتہ پیر کے روز کلکٹریٹ میں منعقدہ پرجاوانی میں بھی سینکڑوں افراد درخواست کررہے ہیں ضلع نظام آباد میں وظائف کیلئے 3,62,144 افراد نے درخواست گذاری کی ہے حکومت کی جانب سے جاری کردہ قواعد کے مطابق 65سال عمر یافتہ افراد ہی اس کیلئے مستحق ہے جس کی وجہ سے کئی افراد اس سے محروم ہورہے ہیں جبکہ سابق 60 سال کی عمر یافتہ افراد کو وظائف فراہم کئے جاتے تھے حکومت کے قواعد کے مطابق جامع خاندانی سروے میں جن افراد کے نام اندراج کئے گئے ہیں ان ہی کو وظائف کی منظوری کیلئے احکامات دئیے گئے ہیں جس کی وجہ سے حکومت نے ضلع میں 2,34,509افراد کو وظائف منظور کئے ہیں جن میں 105694 معمر، 99424 بیوائوں، 27463 جسمانی معذورین، 724 بنکر، 1204تاڑی تاسندے شامل ہے اور ان کیلئے 24,82,40,500 روپئے جاری کئے گئے اور 21؍ جنوری تک دیہاتوں میں تقسیم عمل میں لائی ۔ ماہ فروری میں مزید 4,434 افراد کو وظائف منظور کئے گئے۔ ضلع میں جملہ 2,38,943 ماہ فروری میں تقسیم کئے جائیں گے ۔ ضلع میں آسرا اسکیم کے تحت بڑے پیمانے پر وظائف کی منظوری عمل میں لائی کہے کر آئی کے پی ڈی وینکٹیشم نے بتایا جبکہ کئی افراد وظائف کیلئے درخواست گذاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ضلع انتظامیہ بھی حیرن نظر آرہی ہے۔